سفری انشورنس

’’آل رسکس‘‘ کوَر کیوں خریدا جائے؟

سفر تفریح اور زندگی سے لطف اٹھانے کا ذریعہ ہے لیکن کبھی کبھی ناگہانی واقعات اس مزے کو کرکراکردیتے ہیں۔
ناگہانی طور پر دہشت گردی سمیت کوئی بھی بدقسمت واقعہ رونما ہو سکتا ہے جسکے نتیجے میں ہسپتال جانا پڑسکتا ہے، معذوری حتیٰ کہ موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ ہم NICL والے ایسے ناگہانی واقعات میں آپ کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں تاکہ آپ اپنا وقت مکمل ذہنی سکون کے ساتھ گزار سکیں۔ 
ٹیررازم کور رائیڈر عام طور سے ٹریول انشورنس کے ساتھ آتا ہے تاہم ایشیاء کے چند حصوں میں سفر کیلئے اسکی لاگت بہت زیادہ ہونے کے باعث بہت سے مسافر اسکے فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔ پبلک سیکٹر کی انشورنس آرگنائزیشن ہونے کی حیثیت سے NICLبدقسمتی سے بیماری یا حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوجانے کی صورت میں، چاہے وہ ہمارے ملک میں دہشت گردی کے کسی واقعے کے نتیجے میں ہو، کم خرچ لیکن زیادہ فوائد والا کور فراہم کرتی ہے۔ 

NICL ٹیررازم کور ہی کیوں؟

دنیا میں یہ کور زیادہ تر امریکا، یونائیٹڈ کنگڈم، یورپ اور ساؤتھ ایسٹ ایشیاء کے محفوظ ممالک میں اندرون ملک سفر کرنے تک محدود ہے۔ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک ہائی رسک زون میں شامل ہیں جن کیلئے محدود کور فراہم کیا جارہا ہے اور وہ بھی پریمیم کی عام شرح سے تین سے پانچ گنا زائد نرخ کے عوض۔

NICL نے طے کیا ہے کہ اوسطاً 850,000سالانہ کی تعداد میں آنیوالے غیر ملکیوں کواعلیٰ سطح کا ٹیررازم انشورنس کور ایسے مسابقتی نرخ پر فراہم کیا جائے جو مارکیٹ میں کم تر رسک والے کور کے ہم نسبت ہو۔

پاکستان آنیوالے کون سے لوگوں کو یہ کوَر فراہم کیا جائیگا؟

  •  حکومتی نمائندے۔
  •  باضابطہ تجارتی نمائندے۔
  •  کاروباری حضرات۔
  •  سیاح۔

کیٹگریز برائے کوَر

  •  برائے ایک ہفتہ۔۔۔کلاسک / سپیریئر
  •  برائے ایک ماہ ۔۔۔ کلاسک / سپیریئر

فوائد/کوریج

  سپیریئر

 

کلاسک

 

پلان

150,000امریکی ڈالر

 

100,000امریکی ڈالر

 

حادثاتی موت

150,000امریکی ڈالر

 

100,000امریکی ڈالر

 

مستقل مکمل معذور 

20,000امریکی ڈالر تک فضائی سفر کے

 

20,000امریکی ڈالر تک فضائی سفر کے اخراجات

 

واپسی/انخلاء

5,000امریکی ڈالر (فی حادثہ)

 

5,000امریکی ڈالر (فی حادثہ)

 

 طبی اخراجات

 

اسکے نرخ کتنے ہیں؟

سپیریئر

 

  کلاسک

 

پلان

 75امریکی ڈالر

 

 50امریکی ڈالر

 

برائے ایک ہفتہ

250 امریکی ڈالر

 

 50امریکی ڈالر

 

برائے ایک ماہ

 

پاکستان میں یہ انشورنس کیسے خریدی جاسکتی ہے؟

بروشرز/پروپوزل فارمز درج ذیل رابطہ مقامات پر دستیاب ہیں:

بیرون ملک یہ انشورنس کیسے خریدی جاسکتی ہے؟

  •  NICL کی ویب سائٹ پر دستیاب پروپوزل فارم پُر کریں اور آن لائن جمع کرادیں۔
  •  اپنے منتخب کردہ انشورنس کوَر کیلئے ہمارے بروشر میں درج مقررہ پریمیم کی قدر والا کیشیئر چیک/بینک ڈرافٹ حاصل کریں۔
  •  پاکستان میں اپنی منزل کے ائرپورٹ پر پہنچنے کے بعد آرائیول لاؤنج میں قائم نیشنل بینک آف پاکستان (NBP)کے کاؤنٹر پر تشریف لے جائیں۔
  • اپنی شناخت ظاہر کریں، مقررہ پریمیم ادا کریں اور اپنی پالیسی وصول کریں یا مقررہ پریمیم بذریعہ کریڈٹ کارڈ اسی کاؤنٹر پر ادا کریں اور اپنی پالیسی وصولی کریں۔
  •  سہولت کی خاطر پالیسی کے ساتھ کلیم فارم حاصل کرنا نہ بھولیں۔
  •  ساتھ آنیوالے فیملی اراکین بھی جداگانہ طور سے یہ انشورنس کوَر حاصل کرسکتے ہیں۔
  •  کلیم کی صورت میں ازراہ کرم پالیسی میں یہ دیکھ لیں کہ کن صورتوں میں استثنیٰ حاصل ہے۔

اپنی پالیسی کے متعلق معلومات، وضاحتوں یا اعانت کی طلب کی صورت میں ازراہ کرم بذریعہ ای میل travel@nicl.com.pk یا فون نمبر 92-21-9202756 یا فیکس 92-21-9204849 پر رابطہ کریں۔

کلیم کیسے کیا جائے؟

  • دعوی فارم میں بھریں۔
  •  پاکستان میں ہسپتال میں اپنے میڈیل بل کی پوری ادائیگی کردیں۔
  •  تمام ادائیگیوں کی رسیدیں، ڈسچارج سمری/کارڈ اور تمام طبی تحقیقات کی رپورٹیں حاصل کریں۔
  •  علاج کے اختتام کے بعد اندرون 15 یوم پاکستان میں موجود NICLکے کسی بھی دفتر میں یہ تمام دستاویزات مہیا کردیں۔
  •  اگر آپ کو مدعو کیا گیا ہے/باضابطہ مہمان ہیں تو تمام تائیدی دستاویزات کے ہمراہ کلیم فارم ، متعلقہ محکمہ کے ذریعے جمع کرائیں۔
  •  NICL آپ کی انشورنس پالیسی کی روشنی میں آپ کے کلیم کے کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گی۔ 
  •  مکمل دستاویزات کی وصولی کے بعد اندرون 15 یوم آپ کے کلیم کی ادائیگی کردی جائیگی۔دستاویزات

دستاویزات