متفرق انشورنس

کیش اِن ٹرانزٹ انشورنس

یہ پالیسی جبری، پرتشدد، بیرونی اور ظاہری طریقوں سے راستے میں رقم کے نقصان پر کوریج فراہم کرتی ہے۔

(نقدی/تجوری (برگلری کور

یہ پالیسی کسی عمارت کے اندر جبری اور پرتشدد طریقے سے داخل ہونے کے سبب نقد رقم کی چوری ہوجانے پر کوریج فراہم کرتی ہے۔ 

افراد کار کی اجرت/آجر کی ذمہ داری پر انشورنس

یہ پالیسی ملازمت کے سلسلے میں ورکمین کمپنسیشن ایکٹ، فیٹل ایکسیڈنٹس یا عمومی قوانین کے نتیجے میں آجر پر عائد ہونیوالی قانونی ذمہ داریوں پر کوریج فراہم کرتی ہے۔ 

پبلک لائیبلیٹی انشورنس

یہ پالیسی کسی حادثے کے نتیجے میں ہونیوالی کسی فرد کی موت اور/یا اسکے جسمانی طور پر زخمی ہوجانے اور/یا املاک کو براہ راست نقصان پہنچنے کی صورت میں ادائیگی کے سلسلے میں عائد ہونیوالی قانونی ذمہ داریوں پر انشورنس کوریج فراہم کرتی ہے۔ 

فائیڈیلٹی گارنٹی انشورنس

ٰیہ پالیسی کسی ملازم کی جانب سے بے ایمانی یا فراڈ کئے جانے کے باعث پہنچنے والی مالی نقصان سے آجر کو کوریج فراہم کرتی ہے۔

(ذاتی حادثے (24 گھنٹے

یہ پالیسی ایسے فرد کو کوَر فراہم کرتی ہے جو بیرونی اور ظاہری زرائع سے تشدد کے ذریعے حادثاتی طور سے زخمی ہوا ہو اور اسکے علاوہ کسی حادثے کے نتیجے میں حادثاتی موت، جسمانی طورپرزخمی ہوجانے، مستقل و مکمل معذوری، مستقل جزوی معذوری، عارضی مکمل اور عارضی جزوی معذوری کی صورت میں کیپٹل فوائد کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ 

فضائی سفر کی انشورنس

یہ ایسے فرد یا اسکے مستفید کو اس وقت کوَر فراہم کرتی ہے جب وہ بطور مسافر کسی لائسنس یافتہ طیارے میں سفر کررہا /رہی ہو اور بیرونی اور ظاہری ذرائع سے تشدد یا حادثے کے ذریعے زخمی ہوا/ہوئی ہو۔

آل رسک انشورنس

یہ پالیسی کسی حادثے کے نتیجے میں جائیداد کو پہنچنے والے نقصان یا اسکی بربادی کے تمام خطرات کو کوریج فراہم کرتی ہے اور نئے دور میں اس میں موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی شامل ہیں۔

پروفیشنل انڈیمنٹی انشورنس

یہ پالیسی بحیثیت اکاؤنٹینٹ، انجینئرنگ کنسلٹنٹ وغیرہ کے، پیشہ ورانہ فرائض میں رخنہ اندازی کے نتیجے میں کئے جانیوالے کسی دعوے کیلئے انشورڈ فرم کی ذمہ داری کو کوَر کرتی ہے۔ 

ڈائریکرز اینڈ آفیسرز لائیبلیٹی انشورنس

یہ پالیسی کمپنی کے ڈائریکٹر یا آفیسر ہونے کی حیثیت میں غفلت کے سبب کوئی غلط اقدام اٹھا لئے جانے کے نتیجے میں ان کے خلاف کئے جانیوالے کسی دعوے کیلئے ڈائریکٹرز یا آفیسرز یا کمپنی کو کوَر فراہم کرتی ہے۔ 

(بینکرز پالیسی (بلینکٹ کور

یہ پالیسی مالیاتی اداروں کی خصوصی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار اور تشکیل دی گئی ہے۔ اس کا کوَر ملازمین کی بے ایمانی، اندرون عمارت و متعلقات، دوران سفر، جعلی چیک ، جعلی کرنسی اور دفاتر و متعلقات نامی چھ دفعات میں منقسم کیا گیا ہے۔ 

پلیٹ گلاس انشورنس

یہ پالیسی حادثاتی ذرائع شیشے کے ٹوٹنے یا برباد ہونے پر تمام خطرات کا انشورنس کوَر فراہم کرتی ہے۔ 

(کریڈٹ گارنٹی ہائر پرچیز کوَر (صرف مسلح افواج سے تعلق رکھنے والوں کیلئے

ضامن(Guaranter)، کینٹین اسٹورز ڈپارٹمنٹ کی ہائر پرچیز اسکیم کے تحت مہنگے آئٹمز کی خریداری کیلئے قرض لینے والے کو انشورڈ کی جانب سے دیئے جانیوالے خصوصی قرضوں اور/یا ایڈوانسز کے سلسلے میں انشورڈ کو گارنٹی فراہم کرتا ہے۔

 

اوپر کسی بھی دعوی کو لاگو کرنے کے لئے، یہاں کلک کریں