انجینئرنگ انشورنس

کنسٹرکشن/اریکشن فیز انشورنس 

کنٹریکٹرز آل رسکس (CAR)انشورنس

بنیادی تصور یہ ہے یہ کنٹریکٹ کے تحت کئے جانیوالے کام، کنسٹرکشن پلانٹ اور ایکوپمنٹ اور/یا کنسٹرکشن مشینری کی خرابی یا نقصان کے ساتھ ساتھ تعمیراتی پروجیکٹ کی تکمیل کے سلسلے میں ہونیوالے املاک کے نقصان اور/یا جسمانی طور پر زخمی ہوجانے کے ضمن میں تھرڈ پارٹی کے دعویٰ جات کے عوض جامع اور موزوں تحفظ پیش کیا جائے۔ 

ایریکشن آل رسکس (EAR)انشورنس

انجینئرنگ انشورنس کی یہ شاخ مشینری، پلانٹ اور کسی بھی قسم کے فولادی اسٹرکچر کی تنصیب اور کنسٹرکشن/ایریکشن ایکوپمنٹ کے ساتھ ساتھ ایریکشن پروجیکٹ کی تکمیل کے سلسلے میں ہونیوالی املاک کی خرابی یا جسمانی طور پر زخمی ہوجانے کے ضمن میں تھرڈ پارٹی کے دعویٰ جات کے عوض جامع اور موزوں تحفظ پیش کیا جائے۔ 

CAR/EAR پالیسیوں کے بعد پرنسپل ایڈوانس منافع کا نقصان

یہ انشورنس CAR/EAR پالیسی کے تحت قابل تلافی کسی واقعہ کے نتیجے میں پروجیکٹ کی تکمیل میں خلل پیدا ہونے کے باعث ٹرن اوور میں کمی اور کام کی لاگت بڑھ جانے کے نتیجے میں پہنچنے والے خام منافع (یعنی  خالص منافع اور اسٹینڈنگ چارجز) میں ہونیوالی حقیقی کمی کو کوَر فراہم کرتا ہے۔

مشینری کی خرابی کا انشورنس

مشینری بریک ڈاؤن انشورنس کسی اچانک اور ناگہانی حادثے کے نتیجے میں مشینری ، میکینکل اور الیکٹریکل ایکوپمنٹ کو پہنچنے والے نقصانات کو کوَر فراہم کرتی ہے۔ 

بوائلر اور پریشر ویسل انشورنس

بوائلر انشورنس، انجینئرنگ انشورنس کی قدیم ترین شکل ہے اوراسکی جڑیں 1854 میں قائم ہونیوالی مانچسٹر اسٹیم یوزرز ایسوسی ایشن میں پنہاں ہیں۔ یہ انشورنس ، انشورر کو بوائلر اور پریشر ویسلز کے پھٹ جانے، بند ہوجانے یا خراب ہوجانے کی صورت میں تلافی کرتی ہے۔ 

کمپیوٹر آل رسک انشورنس

کمپیوٹر آل رسک انشورنس پالیسیاں ناگہانی یا کسی بھی وجہ سے آگ لگنے، انجینئرنگ خطرات اور واقعات کے باعث کسی بھی وجہ سے پہنچنے والے حادثاتی نقصان یا خرابی کو کوَر کرتی ہیں۔ اس کوَر میں کمی یا معیارات، تصدیق ناموں اور زیادہ لچک فراہم کرنیوالی دفعات شامل کرکے توسیع دیتے ہوئے تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ 

الیکٹرونک ایکوپمنٹ(EE)انشورنس

یہ انشورنس ایسے تمام الیکٹرکل سسٹمز کو صفائی ستھرائی، اوورہالنگ یا عمارت کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے کوَر فراہم کرتی ہے جنہیں عام طور سے کام کرنے کے دوران، بند حالت میںیا مینٹینس کے دوران اوسط بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

مشینری کی خرابی کا انشورنس

مشینری بریک ڈاؤن انشورنس کسی اچانک اور ناگہانی حادثے کے نتیجے میں مشینری ، میکینکل اور الیکٹریکل ایکوپمنٹ کو پہنچنے والے نقصانات کو کوَر فراہم کرتی ہے۔ 

بوائلر اور پریشر ویسل انشورنس

بوائلر انشورنس، انجینئرنگ انشورنس کی قدیم ترین شکل ہے اوراسکی جڑیں 1854 میں قائم ہونیوالی مانچسٹر اسٹیم یوزرز ایسوسی ایشن میں پنہاں ہیں۔ یہ انشورنس ، انشورر کو بوائلر اور پریشر ویسلز کے پھٹ جانے، بند ہوجانے یا خراب ہوجانے کی صورت میں تلافی کرتی ہے۔ 

انشورنس بونڈز اور گارنٹیز

بڈ بونڈ

بڈ بونڈ سرکاری حکام یا پرائیویٹ مالکان کے پاس کنٹریکٹ کے حصول کیلئے ٹینڈر جمع کرانے کے سلسلے میں کنٹریکٹرز کی خاطرجاری کئے جاتے ہیں۔

موبلائزیشن ایڈوانس بونڈ

یہ بونڈ ایسی صورت میں جب مالک، کسی کنٹریکٹ پر کنٹریکٹر کو پیشگی رقم ادا کرکے اسے پری فنانس کررہا ہوتا ہے تو پروجیکٹ کے مالک کو نقصان سے محفوظ رکھنے کیلئے کنٹریکٹر کی خاطر جاری کئے جاتے ہیں۔ 

پرفارمنس بونڈ

یہ بوبڈ کنٹریکٹ کی طے شدہ اور مکمل کارکردگی کی ضمانت دینے کی غرض سے پروجیکٹ مالک کے حق میں کنٹریکٹر کی خاطر جاری کئے جاتے ہیں۔

ایکسائز اینڈ کسٹمز بونڈز

یہ بونڈز کسٹمز اور ایکسائز ڈیوٹیز کی ادائیگی کی ضمانت کے طور پر خام مال/مشینری کی درآمد کے سلسلے میں جاری کئے جاتے ہیں

انجینئرنگ دعوی کو لاگو کرنے کیلئے آن لائن دعوی فارم پر کلک کریں