فضائی انشورنس

ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ پاکستان کی فضائی صنعت کو انشورنس کے ضمن میں درج ذیل خدمات فراہم کرتا ہے۔

ائرکرافٹ ہَل انشورنس

یہ پالیسی دنیا میں کہیں بھی کسی حادثے میں طیارے کو نقصان پہنچنے یا ضایع ہوجانے کی صورت میں چند مقررہ شرائط و ضوابط پر طیارے کو انشورنس کوَر فراہم کرتی ہے۔

اسپیئرز/اسپیئر انجن انشورنس

یہ پالیسی طیارے کے فاضل پرزہ جات/انجن کو نقصان کی صورت میں تمام خطرات کے سامنے ایسی حالت میں انشورنس کوَر فراہم کرتی ہے جب وہ طیارے سے منسلک نہ ہوں۔

پیسنجر لیگل لائبلیٹی انشورنس

یہ پالیسی ائرلائن/ائرکرافٹ آپریٹرز کی نگرانی ،کنٹرول اورتحویل میں رہتے ہوئے مسافروں کے زخمی ہوجانے/موت واقع ہوجانے اور ان کے سامان کے نقصان یا گم ہوجانے کی صورت میں ائرکرافٹ آپریٹرز پر عائد ہونیوالی ذمہ داری کو کوَر کرتی ہے۔

جنرل تھرڈ پارٹی/تھرڈ پارٹی لیگل لائیبلیٹی

یہ پالیسی گراؤنڈ پر موجود تھرڈ پارٹی کی ایسی املاک کے نقصان یا گم ہوجانے کے ضمن میں ائرلائنز/ائرکرافٹ آپریٹرز کو انشورنس کوریج فراہم کرتی ہے جن کے نقصان کی صورت میں ائرلائن/آپریٹرز قانوناً ذمہ دار ٹھہرائے جاسکتے ہیں۔

کارگو لیگل لائیبلیٹی انشورنس

یہ پالیسی ائرلائنز کی لائی جانیوالی کارگو کنسائنمنٹس کو پہنچنے والے نقصان یا گم ہوجانے کو کوَر دیتی ہے۔ شپر اور کنسائینی، کارگو وصول کرنے یا پہنچانے والے کیریئر کے خلاف دعویٰ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ یہ انشورنس ائرلائن/ائرکرافٹ آپریٹرز کی لے جائی جانیوالی پوسٹ آفس کی ڈاک کو بھی عوام الناس تک پہنچانے کی ذمہ داری حد تک کوَر فراہم کرتی ہے۔ 

لائسنس انشورنس کا نقصان

یہ پالیسی طبی معذوری کے باعث طیارہ اڑانے کی صلاحیت سے عارضی یا مستقل محروم ہوجانیوالے پائلٹوں کو مالیاتی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ 
طیارے کے عملے کے اراکین کو پیش آنیوالے حادثات
یہ پالیسی کسی حادثے کے نتیجے میں فلائنگ کیریئر جاری رکھنے سے عارضی یا مستقل طور پر محروم ہونیوالے کسی طیارے کے عملے کے اراکین کو مالیاتی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

طیارے کے عملے کے اراکین کو پیش آنیوالے حادثات

یہ پالیسی کسی حادثے کے نتیجے میں فلائنگ کیریئر جاری رکھنے سے عارضی یا مستقل طور پر محروم ہونیوالے کسی طیارے کے عملے کے اراکین کو مالیاتی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

ایوی ایشن دعوی کو لاگو کرنے کے لئے، یہاں کلک کریں

اقتباس آن لائن حاصل کرنے کے لئے، یہاں کلک کریں